نومولود کی لاش برآمد‘ ڈانٹ سے دلبرداشتہ 10سالہ لڑکے کی خود کشی
وہاڑی (بیور و رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار) تھانہ صدر وہاڑی کی حدود 220 ای بی میں دس سالہ بچے نے گھریلو ڈانٹ(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)
ڈپٹ پر مبینہ طور پر خودکشی کرلی واقعات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 220 ای بی میں گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ پر مبینہ طور پر دس لڑکے علی رضا نے خودکشی کرلی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انچارج چوکی پل 48 رائے ساجد حسین اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے لاش تحویل میں لے لی مزید تفتیش شروع کردی پولیس ذرائع کے مطابق شوکت رحمانی کے بیٹے علی رضا نے گھر میں ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ سنگدل ماں نے اپناگناہ چھپانے کیلئے اپنے نومولودمردہ بچے کوپیپلزکالونی پھاٹک کے قریب کچرے کے ڈھیرمیں پھینک دیااطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ نومولودکی لاش اپنی تحویل میں لے لی جبکہ پولیس تھانہ سٹی نے جائے وقوعہ کامعائنہ کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کی تلاش کاآغازکرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔