آٹے کی قلت نہیں گندم کی نئی فصل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: اسد عمر

آٹے کی قلت نہیں گندم کی نئی فصل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں آٹے کی کوئی کمی نہیں، گندم کی نئی فصل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، صوبوں سے درخواست کی ہے گندم کے اجراء کی رفتاربڑھا دیں،تمام سیاسی پارٹیاں اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں، صوبوں کو ٹرانسپورٹیشن سے متعلق درپیش مسائل پر آج جمعہ کے روز غورہوگا،، وزیراعظم عمران خان ایک دو روز میں بڑے اعلانات کرینگے۔پی آئی ڈی میں حکومتی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سٹیٹ بینک اور نادرا سے کچھ مدد مانگی تھی جو منظور کرلی گئی۔اسد عمر نے بتایا کہ عوام تک معاشی پیکیج درست پہنچے اس سے متعلق بھی فیصلہ کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ عناصراس موقع کافائدہ اٹھاکرذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں تاہم وزیراعظم نے وارننگ دی ہے ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں نہیں چھوڑا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام ذخیرہ اندوزی دیکھیں تواطلاع دیں،ایسے عناصرملک کے بھی دشمن ہیں، ریلیف پیکیج پرعملدرآمدکاکام صوبوں کیساتھ مل کرکیاجارہاہے جبکہ 31مئی تک ملک بھرکے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
اسد عمر