عسکری وسول افسران کے قرنطینہ کے دورے‘ انتظامات کا جائزہ لیا

عسکری وسول افسران کے قرنطینہ کے دورے‘ انتظامات کا جائزہ لیا

  



رحیم یار خان‘ ڈیرہ غازیخان وہاڑی‘ میلسی‘ کوٹ ادو‘ بہاولپور‘ جتوئی (بیورو رپورٹ‘ نمائندگان پاکستان) کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں عسکری وسول افسران کے مختلف قرنطینہ مراکز آئسولیشن وارڈ کرکے دورے کیے اس موقع پر انہوں نے مریضوں کو (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

دی جانیوالی سہولیات اور انتظامات کا جائز لیا اس حوالے سے رحیم یار خان سے بیور و رپورٹ کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ 35Div میجر جنرل زاہد کا دورہ رحیم یار خان‘کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں سول ملٹری انتظامات کا جائزہ لیا‘ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت‘شیخ زید ہسپتال اور قرنطینہ سنٹرز آئی یو بی کا دورہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا‘ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کورونا وائرس سے تحفظ اور علاج معالجہ کی دستیاب سہولیات بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پربرگیڈئیر عاطف مجتبیٰ‘ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد‘ ڈی پی او منتظر مہدی‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانز یب حسین لابر‘ پر نسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق‘ ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر غلام ربانی‘ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا سمیت دیگر افسران موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میجر جنرل زاہد نے کہا کہ ارض پاک کو اس عالمی وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے،آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج سول انتظامیہ کو ہر سطح پر مدد فراہم کرے گی اور کوروناوائرس کے خلاف جنگ عوامی تعاون سے جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مشتبہ و کنفرم مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے والے ڈاکٹرز و سٹاف کی حفاظت پہلی ترجیح ہے یہ ہمارے ہیرو ہیں۔انہوں نیضلعی انتظامیہ کی جانب سے بیرون ممالک اور ایران سے آنے والے زائرین کی ٹریسنگ اور ٹریکنگ کے سسٹم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور مقامی ملٹری قیادت نے کورونا وائرس کی روک تھام اور عوامی حفاظت کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے فیصلہ کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے کیونکہ حکومتی اقدامات عوامی تحفظ کے لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی عوام کو کورونا وائرس کے خدشات بارے آگہی کے لئے مقامی نمبرداروں اور با اثر علاقائی شخصیات کو رابطہ میں رکھا جائے۔ ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہیں تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کر کے نظام زندگی کو بحال کیا جا سکتا ہے اس سلسلے میں شہریوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔کمشنر نے قرنطینہ سنٹرز اور دیگر حساس مقامات کادورہ کرتے ہوئے کہا کہ شہری فیملی سمیت گھروں میں محدود رہیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے حساس مقامات کے علاوہ اب گلی محلوں میں جراثیم کش محلول کا سپرے کرایا جا رہا ہے اور وہ تمام اقدامات کرائے جارہے ہیں جن سے کورونا وائرس کو ختم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے، قرنطینہ سنٹرز میں زائرین کی دیکھ بھال اور ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے قوم کا فخر ہیں ان کی کوششوں اور خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں کمشنر نے کہا کہ ایران سے آنے والے زائرین کی سکریننگ کے بعد نوعیت کے مطابق محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔ قیام گاہوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے علاہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک دی جارہی ہے تاکہ متوازن غذا کے ساتھ ساتھ طبی ضروریات کو بھی پورا کیا جاسکے کمشنر نسیم صادق نے نے سکیورٹی اور دیگر ڈیوٹی پر مامور افسران اور عملہ کی خدمات کو بھی سراہا۔میلسی سے سپیشل رپورٹر کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)و قاص رشید نے تحصیل میلسی کا وزٹ کیا اور انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، میونسپل کمیٹی اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے میلسی میں تحصیل ریسٹ ہا?س میں بنائے گئے آئسو لیشن سنٹر کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آئسو لیشن سنٹر بنانے سے مریضوں کو زیادہ بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو سکیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ایمر جنسی، میڈیکل اور سرجیکل وارڈز کا بھی معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی صورتحال پر خصو صی توجہ دینے کی ہدایت کی انہوں نے اس موقع پر ڈاکٹرز اور پیر امیڈیکل سٹاف کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ڈاکٹروں اور پیر ا میڈیکل سٹاف کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ جذبے اور لگن سے اپنی خدمات انجام دے سکیں انہوں نے مزید کہا کہ موجود ہ ایمر جنسی کے حالات میں ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا ئپر قابو پا سکیں اور اس مشکل گھڑی سے نکل سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا ڈیسک کے سامنے حفاظتی شیٹ بھی لگائی جائے اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان، ایس ایم او ڈاکٹر احمد فرازاور ڈاکٹر احمد نواز بھی موجود تھے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے میونسپل کمیٹی آفس میلسی کا بھی وزٹ کیا اور انہوں نے وہاں پر موجود سینٹری ورکرز سے بھی ملاقات کی اور سینٹری ورکرز کو فراہم کئے گئے حفاظتی لباس کو بھی چیک کیا۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظرضلع بھر کی طرح تحصیل کوٹ ادو میں بھی حفاظتی اقدامات جاری ہیں،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں 250بیڈزپر مشتمل بنائے گئے آئسولیشن وارڈ کے بعدپاک آرمی کی زیر نگرانی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کوٹ ادو میں 170بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ او ر چوک سرور شہید میں گورنمنٹ ڈگری کالج میں 150بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ وں کیلئے کام مکمل کرلیا گیا،گزشتہ روزپاک آرمی کے افسران نے گورنمنٹ ٹیکینیکل کالج لعل میر میں بنائے گئے آئسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا،اس موقع پر ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری،تحصیلدار معین رؤف بٹ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر ہیلتھ ڈاکٹر شہرام سمیت آرمی کے دیگر جوان بھی ہمراہ تھے، گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کوٹ ادو جہاں 45رومز میں 170بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ بنایا جا رہا ہے جبکہ چوک سرور شہید میں بھی گورنمنٹ ڈگری کالج جہاں 41رومز ہیں میں بھی 150بیڈز لگا کر آئسولیشن وارڈ بنائے جا رہے ہیں جنکی صفائی ستھرائی کاکام مکمل ہونے ہر وہاں بیڈز لگانے کاکام مکمل کیا جائے گا،پاک آرمی کے افسران نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں دورہ کے دوران ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو ڈاکٹر امجد وسیم قاضی سے بھی ملاقات کی اور کرونا وائرس کے حوالے سے صورت حال کا جائزہ لیا، ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو ڈاکٹر امجد وسیم قاضی نے انہیں بریفنگ بھی دی،پاک آرمی کے افسران نے اس موقع پر کہا کہ پرعزم اور ذمہ دار قوم کو کوئی چیز شکست نہیں دے سکتی، پاکستان آرمی عوام کے تحفظ کی ڈیوٹی ادا کرے گی،عالمی وبا کرونا وائرس سے نمٹنے اور طبی سہولیات کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے پاکستان آرمی تیا رہے،انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو سمیت کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ٹیکنیکل کولج کوٹ ادو میں 170بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ او ر چوک سرور شہید میں گورنمنٹ ڈگری کالج میں 150بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ وں کیلئے کام مکمل کرلیا گیا ہے،اگر خوانخواستہ مظفرگڑھ میں بنائے گئے طیب اردگان ہسپتال میں مریضوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے تو انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق سول ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے26 مارچ2020 ء کونوٹس نمبر10883 جاری کیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب نے صوبہ بھرمیں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے اورسول ہسپتال بہاولپورکوکروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے مختص کردیاگیاہے اب سول ہسپتال بہاولپورمیں صرف کروناوائرس کے مریضوں کاہی علاج ہوگاسول ہسپتال میں کروناکے مریضوں کیلئے کرونافلوفلٹریشن کاؤنٹر قائم کردیاگیاہے انہوں نے عوام الناس سے بھی گزارش کی ہے کہ غیرضروری حالات میں سول ہسپتال آنے سے گریزکریں بذریعہ ٹیلی فون کروناوائرس کے متعلق طبی مشورہ اوررہنمائی حاصل کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے درج ذیل نمبروں 062.2720238,062.2720237 ڈاکٹرجاویداقبال ایسوسی ایٹ پروفیسر(امراض سینہ)0321.5845310 نیشنل ہیلپ لائن1166 پررابطہ کرسکتے ہیں۔جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی میں کروناوائرس کے حوالے سے 20 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کردیا، انچارج و فوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ریاض ملک نے کہا کہ الحمد اللہ ابھی تک جتوئی میں کرونا وائرس کا کوئی بھی مریض نہیں آیا، اگر خدانخواستہ خدانخواستہ کروناوائرس سے کے مریض 20 بیڈز سے بڑھے تو انہیں پلان کے مطابق بڑھا دیا جائے گا، فوکل پرسن و انچارج آئسولیشن وارڈ ڈاکٹر ریاض احمد ملک نے کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ ماہرین کی دی گئی احتیاط کو اپنائیں، جو لوگ دوسرے ممالک سے یا دوسرے شہروں سے آئے ہیں اور ان میں کرونا وائرس کی علامات ہے وہ رضاکارانہ طور پر اپنے پیاروں اور شہریوں شفٹ کرنے کی بجائے خود ہسپتال آئیں اور اسکریننگ کروائیں، فوکل پرسن ڈاکٹر ریاض احمد ملک نے کہا کہ تحصیل جتوئی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کرونا وائرس کے حوالے سے 20 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا گیا ہے اور الحمد اس وقت تک جتوئی میں کروناوائرس کا کوئی مریض نہیں آیا ہے بیڈز کو حالات کے مطابق بڑھا دیا جائیگا ہے۔

دورے

مزید : ملتان صفحہ آخر