احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے نیب کو مزید ایک ماہ کی مہلت

احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے نیب کو مزید ایک ماہ کی مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے نارووال سپورٹس سٹی کیس میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے مزید ایک ماہ کی مہلت دے دی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت کی۔ لیگی رہنما احسن اقبال کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عدالت پیش نہیں ہوئے۔ احتساب بیورو کو عدالت نے ریفرنس دائر کرنے کیلئے26مارچ تک کی مہلت دی تھی تاہم نیب کی جانب سے ریفرنس دائرنہ کیا گیا۔ جس پر عدالت نے نیب کو احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے مزید ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
نیب/مہلت