پاکستان میں کرونا رجعت پسند، مذہبی طبقے کی جہالت سے پھیلا:فواد چودھری
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت کی وجہ سے پھیلی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اب یہ ہمیں کہتے ہیں اللہ کا عذاب ہے توبہ کریں، اللہ کاسب سے بڑا عذاب جہالت ہے جو ان لوگوں کی صورت میں ہم پر مسلط ہے۔انہوں نے کہاکہ علم اور عقل رکھنے والے علماء اللہ کی نعمت ہیں، ان کی قدر کریں، جہلاء کو عالم کا درجہ دینا تباہی ہے۔ دنیا میں اس وقت کرونا وائرس پر 66 اسٹڈیز چل رہی ہیں، ان میں سے 43 نئی ویکسین، 16 نئی اینٹی بائیو ٹکس کو فوکس کیے ہوئے ہیں۔ دنیا کے تمام بڑے ہیلتھ ریسرچرز اس ریسرچ پر فوکس کئے ہوئے ہیں جبکہ پاکستان بھی ان کوششوں میں شامل ہے۔
فواد چوہدری