عوام کوگھروں تک محدودرہ کرحکومت کاساتھ دیناہوگا،یاسمین راشد

عوام کوگھروں تک محدودرہ کرحکومت کاساتھ دیناہوگا،یاسمین راشد

  



لاہور (جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ کروناوائرس کے خلاف جنگ میں عوام کوگھروں تک محدودرہ کرحکومت کاساتھ دیناہوگا۔ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں تمام ادارے مل کرکوشش کررہے ہیں۔ کرونا وائرس سے پیداہونے والی روزانہ کی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایکسپوسنٹرکے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی ای او میوہسپتال پروفیسراسداسلم خان اورڈی جی ریسکیو ڈاکٹررضوان نصیربھی موجود تھے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے ایکسپوسنٹرمیں بننے والے ایک ہزاربستروں پرمشتمل ہسپتال کاجائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین نے کہاکہ کوروناوائرس سے نمٹنے اورمریضوں کی سہولت کیلئے مزیدطبی سہولیات میں اضافہ کیا جارہاہے۔ کالاشاہ کاکو قرنطینہ سنٹرمیں بارہ سوسے زائد مریضوں کورکھنے کی گنجائش موجودہے۔ کروناوائرس سے پیداہونے والی تمام ترصورتحال سے عوام کولمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھاجارہاہے۔ حکومت کروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کی خاطرتمام تروسائل بروئے کارلارہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں وزیراعلیٰ پنجاب کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کوخودمانیٹرکررہے ہیں۔

یاسمین راشد

مزید : صفحہ آخر