فواد چوہدری کی خاموشی بہتر،اللہ سے گناہوں پر توبہ کریں، امجد خان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اپیل کی ہے کہ قوم اللہ کی طرف رجوع کریں اورکثرت کیساتھ توبہ استغفار کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، جے یو آئی آج جمعہ 27مارچ کو یوم توبہ کے طور پر منائے گی،وفاقی وزیر فواد چوہدری کی خاموشی بہت بہترہے پوری قوم توبہ کر رہی ہے وہ بھی توبہ کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ کورونا وائرس امتحان اور ازمائش ہے پوری قوم کو اللہ کی طرف رجوع کر نے اور توبہ کر نے کی بے حد ضرورت ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے تمام مساجد کے خطباء اور مدارس کے مہتمم اور مدرسین اور علماء سے اپیل کی ہے وہ تمام احتیاطی تدابیر کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا بھر کردار ادا کریں۔
امجد خان