کرونا کا خطرہ، میٹرو بس سروس تیسرے روز بھی بند رہی
لاہور(لیڈی رپورٹر)کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میٹرو بس سروس تیسرے روز بھی معطل رہی ہے۔ تاہم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بس سروس 6 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جسکے با عث ملازمین کو بذریعہ ای میل آگاہ کر دیا گیا۔ای میل میں روٹ پر تعینات سکیورٹی کمپنی کو فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔بندش کے دوران میٹرو بس کے انفراسٹرکچر کی چوری کی صورت میں سکیورٹی کمپنی ذمہ دار ہوگی۔