کرونا، شہر ی موبائل فون صاف رکھیں، ماہرین

کرونا، شہر ی موبائل فون صاف رکھیں، ماہرین

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر موبائل فون کو صاف رکھیں اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون سے بھی قوی امکان ہے کہ وائرس ایک ہاتھ سے دوسرے میں منتقل ہو جائے۔ موبائل فون کو صاف رکھنے لے لئے ماہرین نے ٹپس بتائیں ہیں جس پر عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق موبائل فو ن کو صاف کرنے کے لئے جراثیم کش وائپس استعمال کئے جائیں، موبائل کمپنیز کا بتانا ہے کہ فائبر اور لینن کا کپڑا صفائی کے لئیاستعمال کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں مارکیٹ میں سینی ٹائزر کے ساتھ کٹ بھی موجود ہوتی ہے جس سے فون کو صاف کیا جا سکتا ہے۔

موبائل فون

مزید : صفحہ آخر