پہلی سے بارھویں جماعت کے طلبہ کیلئے ٹی وی چینل تیار کرنے کا فیصلہ
لاہور(لیڈی رپورٹر)پہلی سے بارھویں جماعت کے طلبہ کے لیے ٹی وی چینل تیار کیا جائے گا جس کے حوالہ سے وفاقی وزا رت تعلیم کی جانب سے مرا سلہ جاری کر دیا گیا ہے۔تفضیلات کے مطا بق خواہشمند ماہرین تعلیم بھی ٹی وی کے لیے تیار کردہ مواد دے سکتے ہیں۔وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں خواہشمند حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تعلیم کے حوالے سے تیار کردہ مواد وفاقی وزارت تعلیم کو دے سکتے ہیں۔مواد جمع کرانے کے لیے 72 گھنٹے دیے گئے ہیں۔ پہلی سے بارھویں جماعت کے طلبہ کے لیے ٹی وی چینل تیار کیا جانا ہے۔
ٹی وی چینل