5رکنی فل بنچ آج 27مارچ کو کرونا وائرس کیس کی سماعت کریگا

5رکنی فل بنچ آج 27مارچ کو کرونا وائرس کیس کی سماعت کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں قائم 5رکنی فل بنچ آج 27مارچ کو کرونا وائرس کیس کی سماعت کرے گا،فاضل بنچ کی ہدایت پر پنجاب حکومت آج انڈر ٹرائل ملزموں اور 60 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی مکمل فہرست کے علاوہ سزاپوری کرنے کے باجود جرمانوں یا دیت کی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیلوں میں بند قیدیوں کی تفصیلات پیش کرے گی،عدالت نے پچھلی تاریخ سماعت پر یہ ہدایت بھی کی تھی کہ بتایا جائے کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کی کرونا وبا سے بچنے کے لیے کیسے مدد کی ہے؟ لاک ڈاؤن کے دوران نجی اداروں کے ملازموں کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے،ڈیلی ویجز اور دیہاڑی دار افراد کو رقم کی تقسیم سے متعلق کیااقدامات کئے گئے؟مخیرحضرات کا تعاون کیسے حاصل کیا جاسکتاہے؟۔
کرونا وائرس

مزید :

صفحہ آخر -