تین سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات

تین سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے تین سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، رجسٹرارلاہورہائی کورٹ بہادر علی خان کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینئرایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکرم شیخ کو عہدہ سے ہٹا دیا گیاہے،انہیں لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ان کی جگہ تعیناتی کے منتظر سیشن جج محمد یار ولانہ کو سینئرایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ مقررکیا گیاہے جبکہ سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ فیصل آباد رانا آفتاب احمد خان کو سیشن کورٹ لاہور میں او ایس ڈی تعینات کیا گیاہے۔

تبادلے

مزید : صفحہ آخر