ضلعی انتظامیہ، پولیس، پاک فوج، ریسکیو 1122اور محکمہ صحت سے مکمل تعاون کریں: فضل حکیم

ضلعی انتظامیہ، پولیس، پاک فوج، ریسکیو 1122اور محکمہ صحت سے مکمل تعاون کریں: ...

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ورک تھام کے لئے تمام تر انتظامات کا خود جائزہ لے رہا ہوں،حلقہ پی کے 5میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے کورونا وباء کی روک تھام اور ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور سرکاری افسران اور ملازمین حسن سلوک اور خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آئیں عوام پر سخت وقت آیا ہے ہم حوصلے نہیں ہارینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے کورونا وئرس کی روک تھام سے متعلق ریسکیو 1122کے حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خا ن یوسفزئی اور دیگر موجود تھے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی نے چیئرمین ڈیڈیک کو تفصیلی بریفنگ دی اور ریسکیو 1122کی کارکردگی سے آگاہ کیا چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا کہ مینگورہ شہر اور حلقہ پی کے5کے ہر یونین کونسل میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا اور اپنے اہلکاروں کے حوصلے بلند کرنے کیساتھ ساتھ ان کو احتیاطی تدابیر کی تلقین کریں تاکہ وہ بھی کورونا وائرس سے بچنے کیساتھ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اورخوش اسلوبی سے ادا کریں انہوں نے کہا کہ عوام گھروں میں رہیں اور احتیاط سے کام لیں عوام کی صحت اولین ترجیح ہے جس میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گے انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122پر کال کریں تاکہ بروقت طبی سہولیات سمیت دیگر ایمرجنسی سہولیات فراہم ہوں انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں موجودہ حالات میں ان کی سروس بہترین نتائج دے رہے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ضلعی انتظامیہ،پولیس،پاک فوج،ریسکیو 1122اور محکمہ صحت سے مکمل تعاون کریں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد یقینی بنائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر