باجوڑپولیس نے احمدشاہ قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا
باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ، باجوڑپولیس نے احمدشاہ قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا،ملزم کاتھانہ نواگئی وضلعی عدالت ہائے میں اعتراف جرم، ملزم کی نشاندہی پرجا ئے وقوعہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔باجوڑپولیس کی تفتیشی ٹیم نے مقتول احمدشاہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم محمدالیاس ولدہدایت اللہ سکنہ سیوئی تحصیل واڑہ ماموندعمرے کوگرفتارکرلیاملزم نے تھانہ نواگئی اورضلعی عدالت ہائے باجوڑمیں اعتراف جرم۔ملزم الیاس کاکہناہیکہ مقتول احمدشاہ کیساتھ بذریعہ فون رابطہ ہوااوراکوڑی نامی پہاڑپرجانے کا منصوبہ و ارادہ تھا۔جانے سے پہلے ملزم نے عنایت کلے ابازارسے دوچھریاں خریدی تھے ان کے مطابق پہاڑپرجاکرائس نشہ کے بعدجب احمدشاہ موبائیل میں مگن رہاتب میں نے ایک بھاری پتھر انکے سرپرماراجب بیہوش ہواتب دوسراپتھر انکے چہرے پر دے مارابعدمیں چھری کے ذریعے ذبح کردیاقتل کے بعدقریبی جگہ میں چھری کوزمین میں چھپایا۔ احمدشاہ کاموبائیل فون پہاڑمیں کہیں پھینک دیااورانکے نمازجنازہ میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ میں احمدشاہ کا قتل تسلیم کرتاہوں یہی میرابیان ہے۔یادرہیکہ رواں ماہ باجوڑپولیس نے بھائی چینہ کے قریب اکوڑی نامی پہاڑسیاحمدشاہ کی لاش برآمدکی جوکہ چار دن سے لاپتہ تھ تھا۔ ڈپی او باجوڑپیرشہاب علی شاہ نے واقعے کے بعدملزمان تک رسائی کیلئے ٹاسک ASIنیازمحمدکے زیرنگرانی پولیس کی تفتیشی ٹیم کوسونپ دیاجوکہ دوران تفتیش احمدشاہ کی والدکے دعوے کومدنظررکھتے ہوئے ایک بندہ یعقوب کوبھی گرفتار کیاتھا۔لیکن بعد ازاں باجوڑپولیس نے اپنی تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم محمدالیاس کوگرفتارکرلیاجواعتراف جرم کررہے ہیں۔ملزم کوجرم302PPCکے تحت پابندسلاسل کیاگیاہے۔