صوابی،کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر گدون میں لاک ڈاؤن

صوابی،کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر گدون میں لاک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں کورونہ وائرس سے متاثرہ مریض خالد محمد کے گاؤں بادہ علاقہ گدون کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ گزشتہ روز گدون بادہ کے رہائشی خالدمحمد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،متاثرہ مریض خالدمحمد کے خاندان کے 15افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ متاثرہ مریض 17مارچ کو دبئی سے پاکستان آیا تھاگدون بادہ میں آنے اور جانے پر غیرمعینہ مدت تک پابندی عائدکر دی گئی ہے عوام گھروں سے باہر نہ نکلیں،متاثرہ مریض ٹی ایچ کیو اسپتال چھوٹالاہور کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج ہے۔ گاؤں بادہ میں جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا اور لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا۔