امریکی فوج کے حاضر سروس 227اہلکار کرونا وائرس کا شکار، ایک کنٹر یکٹر ہلاک

امریکی فوج کے حاضر سروس 227اہلکار کرونا وائرس کا شکار، ایک کنٹر یکٹر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے اعلان کیا ہے کہ اس کے اہل کاروں میں کرونا وائرس کا پہلا کیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری بیان میں بتایا گیا کہ متاثرہ شخص آخری مرتبہ 13 مارچ کو ڈیوٹی پر آیا تھا۔بیان کے مطابق وزارت دفاع کی طبی ٹیم نے متاثرہ شخص کے کام کی جگہ کو جراثیم سے پاک کر دیا ہے۔دوسری جانب پینٹاگون نے دنیا بھر میں امریکی عسکری اہل کاروں کی نقل و حرکت کو دو ماہ کیلئے منجمد کر دیا ہے۔ اس میں لڑائی کے علاقوں میں فوجیوں کا بھیجا جانا اور ان کی وطن واپسی کا عمل شامل ہے۔ اس فیصلے کا مقصد کرونا کی وبا پر قابو پانے کی کوشش ہے۔ فیصلے میں مذکورہ ملازمین کے اہل خانہ بھی شامل ہیں جو ان کے ساتھ بیرون ملک رہ رہے ہیں۔فیصلے کا اطلاق بیرون ملک تعینات امریکی مسلح افواج کے تقریبا 9 لاکھ اہل کاروں پر ہو گا۔امریکی وزارت دفاع کے مطابق 227 حاضر سروس اہل کار کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اس دوران وائرس کے سبب ایک کنٹریکٹر بھی فوت ہو گیا۔
کنٹریکٹر ہلاک