پبی،عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد کلینکس اور ریسٹورنٹس سیل

پبی،عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد کلینکس اور ریسٹورنٹس سیل

  



پبی (نما ئندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال نے نان کوالیفائڈ غیر قانونی عطائیوں کیخلاف کریک ڈاون اور موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ضروری دوکانوں,ہوٹلوں, ریستورانٹس وغیرہ کو بند کروا کر جرمانہ اور کئی کلینکوں کو سیل کر دیااور ڈی ایس پی پبی خالد خان کے ہمراہ پبی بازار کا معا ئنہ کیا ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال نے ہمراہ ریڈر احسان و نفری پو لیس کے پبی بازار اور مہا جر بازار جلو زئی میں متعد غیر قانونی اور نان پرفیشنل سٹاف کلینکس سیل کر کے جرمانہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی اور نان کوالیفائیڈ عطائیوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کیجائے گی۔اسی طرح صوبائی خیبر پختونخواہ کی ہدایات کی روشنی میں اور موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تحصیل پبی کے مختلف علاقوں میں بازار چیکنگ کی کئی گرافروشوں کو جرمانہ کیا اور جیل بھیجاا اسکے ساتھ ساتھ غیر ضروری ریستورانٹس اور ہوٹلوں کو بھی کھلا پانے والوں کو بند کر وا کے کئی کو سیل کر دیااسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی واضع ہدایات پر عملداری کریں بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ ایسے اداروں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر