کرونا کی روک تھام کیلئے ضلع لوئر دیر میں چھٹے روز بھی لاک ڈاون رہا
لوئردیر ( نمائندہ خصوصی) کورونا کی روک تھام کیلئے ضلع لوئر دیر میں چھٹے روز بھی لاک ڈاون رہا ضلع بھر کے تمام کاروباری مراکز بند جبکہ ڈپٹی کمشنر سعادت حسن کی قیادت میں فلیگ مارچ بھی کیاگیا جمعرات کے روز دیگر اضلاع کی طرح لوئر دیر میں چھٹے روز بھی لاک ڈاون رہا تما م چھوٹے،بڑے،شاپنگ مالز اور مصروف تجارتی مراکز بند اور لوگ گھروں میں محصور رہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سعادت حسن کی قیادت میں آگاہی فلیگ مارچ بھی کیا گیا اس موقع پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر عبد الرشید خان،ڈی ایس سرکل فاروق جان ٹر یفک انچارج شاد محمد خان، ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے صحافی برادری،انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری حاجی لائق زادہ اور پولیس اور لیویز کے اہلکارز شامل تھے،ڈپٹی کمشنر سعادت حسن نے مارکیٹ میں آٹا،گھی،اشیائے خوردونوش کے ساتھ ساتھ فروٹ کی دکانیں چیک کرنے سمیت سرکاری نرخنامہ چیک کیا میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی سعادت حسن نے کہاکہ ضلع میں اب تک کوئی کوونا وائرس کے مریض سامنے نہیں آیا ہے انہوں نے کہاکہ ضلع میں دفعہ 144کانفاذ کیاگیا ہے جبکہ کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے تمام ضلعی سربراہان کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیاہے ڈی سی سعادت حسن نے کہاکہ مشکل وقت میں قومیں بنتی ہیں انہوں نے کہاکہ لوگ عام بیماری کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں عوام کو چاہئے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے بتائی جانے والی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں کیونکہ یہ مرض میل جول اورمصافحہ سے لاحق ہوتا ہے لہذا عوام خود کو اپنے گھروں تک محدود کریں انھوں نے کہاکہ لوگوں کو محدود ہونے سے اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں لہذا عوام چند دنوں تک اپنے کو گھر وں تک محدود کرکے دوسروں کی حفاظت یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔