چارسدہ میں دفعہ 144 کا نفاذ

چارسدہ میں دفعہ 144 کا نفاذ

  



چارسدہ(بیورورپورٹ)چارسدہ میں کرونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مذہبی اجتماعات سمیت تمام تقریبات پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی جس کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سیکشن 188کے تحت سزا دی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلع میں حالیہ کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے ایک ماہ کے لئے ضلع بھر میں مذہبی اجتماعات سمیت دیگر تمام تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر