فیصل آباد، موت کا ڈرامہ رچا کر روپوش ہونیوالا اشتہاری پکڑاگیا
فیصل آباد(کرائم رپورٹر)کوتوالی پولیس نے 2سال قبل اپنی موت کا ڈرامہ کر کے روپوش ہونے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیاہے کہ ملزم ذیشان نے 2سال قبل بھوآنہ بازار اور انارکلی بازار میں بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کی تھی جس کیخلاف دہشتگردی کے 2 مقدمات درج تھے۔ ملزم نے اشتہاری ہونے پر دو سال قبل اپنی موت کا ڈرامہ رچا کر تدفین‘ چہلم سمیت دیگر رسومات بھی کروائی تھیں گذشتہ روزایس ایچ او تھانہ کوتوالی سب انسپکٹر عتیق شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر اشتہاری ملزم ملک ذیشان کو گرفتا رکر لیا۔
اشتہاری گرفتار