کرونا وباء صورتحال کی مانیٹر نگ اور اکا نومی کا جائز ہ لینے کیلئے 25رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل
اسلا م آباد(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کی منظوری دے دی،پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 12اور سینٹ سے 13 پارلیمانی اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔ صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔پارلیمانی کمیٹی میں بلحاظ عہدہ وفاقی وزرا پرویز خٹک،اسد عمر، اعظم خان سواتی اور وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا شامل ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے متعلق نگرانی کرے گی اور وبا ء سے ملکی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا جائرہ لے گی۔ ترجمان کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزراء، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، چوہدری طارق بشیر چیمہ اور شیخ رشید احمد شامل ہیں،کمیٹی میں خواجہ محمد آصف مسلم لیگ (ن)، راجہ پرویز اشرف ہی پی پی اور اسعد محمود ایم ایم اے کی نمائندگی کریں گے، بلوچستان عوامی پارٹی کی نمائندگی خالد حسین مگسی، جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی محمد اختر مینگل، جی ڈی اے کی غوث بخش خان مہر، جمھوری وطن پارٹی کی نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور ایے این پی کی میر حیدر خان ہوتی کمیٹی میں نمائندگی کیں گے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سینیٹ سے قائد ایوان سینٹ سینٹر شبلی فراز، مشاہد اللہ خان، محمد علی سیف، مولانا عبدالغفور حیدری، میر حاصل خان بزنجو شامل ہیں،سینیٹر شیری رحمان محمد عثمان خان کاکڑ، سراج الحق، ستارہ ایاز، ڈاکٹر جہانزیب جمالدین، سید مظفر حسین شاہ اور سینٹر اورنگزیب خان شامل ہیں۔
کمیٹی تشکیل