ٹوپی میں کرفیو جیسا سماں،تمام راستے بند

  ٹوپی میں کرفیو جیسا سماں،تمام راستے بند

  



ٹوپی(نمائندہ خصوصی) بادہ گدون تحصیل ٹوپی میں مکمل لاک ڈاؤن و کرفیو کا سماں داخلی و خارجی راستے بند کورونا وائرس کے شکار محمد خالد خاندان کے 14افراد کے خون کے نمونے لیبارٹی پہنچادئے گیں دریں اثناء لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جب کہ منتخب نمائندے منظر سے غائب تفصیلات کے مطابق ٹوپی تحصیل کے علاقہ بادہ گدون تھانہ آئی ڈی ایس میں محمد خالد دبئی پلٹ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر لاہور ہسپتال میں علاج کی غرض سے داخل کیا گیا ہے ڈی ایس پی ٹوپی افتخار خان تھانہ آئی ڈی ایس شمس القمر نے پولیس نفری کے ہمراہ بادہ گاؤں کی ناکہ بندی کررکھی شنئی، کولاگر کیلئے آمد ورفت بادہ کے راستے بند کردیا گیا محمد خالد کے خاندان کے 14افراد کے خون کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھیج دئے گئے پورے گاؤں میں ٹی ایم اے ٹوپی کے محمد افضل ٹی ایم او نے اپنی نگرانی میں سپرے کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر