قبضہ گروپ میں ملوث افراد گرفتار

قبضہ گروپ میں ملوث افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں ناجائز قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان سادہ لوح شہری کو ڈرا دھمکا کر پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ا پنے جرم کا اعتراف کرلیا،جن کے خلاف مزید تفتیش شروع کر کے حوالات منتقل کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق ریاض الحق ولد شمس الحق سکنہ دلہ زاک روڈ غریب آباد نے تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا،اس کے پلاٹ واقع مسکین آباد بھانہ ماڑی پر کچھ لوگ ناجائز قبضہ کر نا چاہتے ہیں،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش سروع کر دی ایس پی سٹی محمد شعیب نے قبضہ گروپ کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھا نہ بھانہ ماڑی سر دار حسین کو واقع میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردارحسین خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کا رروائی کرتے ہوئے ناجائز قبضہ گروپ میں ملوث ملزمان نوشاد ولد میر حسین سکنہ گھڑی گل آباداور عسکر ولد چشتی گل سکنہ مسکین آباد کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان سادہ لوح شہر ی کو ڈرا دھمکا کر پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دورانااپنے جرم کا اعتراف کرلیا،جن کے خلاف مزید تفتیش شروع کر کے حوالات منتقل کر دیا ہے۔