نوشہرہ میں کرونا وائرس کا کیس سامنے آگیا

نوشہرہ میں کرونا وائرس کا کیس سامنے آگیا

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ میں کرونا وائرس کاکیس سامنے آگیامشتبہ متاثرہ نوجوان کا تعلق ضلع مردان کے یونین کونسل منگا سے ہے جبکہ نوشہرہ کے علاقہ خٹ کلے میں اپنے رشتہ داروں کے گھر مہمان تھا متاثرہ نوجوان کا صواب نمونہ ٹیسٹ کیلئے NIH ارسال کردیا گیا جبکہ متاثرہ نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ کے ائسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا واقعات کے مطابق نوشہرہ میں ایک اور کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا ہے نوشہرہ کے علاقہ خٹ کلے میں 15سالہ کاشف ولد خان شیر نامی نوجوان اپنے رشتہ داروں کے گھر بطور مہمان آیا ہوا تھا جس میں کرونا وائرس کے علامات پائے گئے جس کو فوری طور پر دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان سے ٹیسٹ کیلئے صواب لیا گیا جو NIHارسال کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہید کوارٹر ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد شعیب خان نے بتایا کہ مذکورہ کاشف ولد خان شیر سکنہ منگا ء ضلع مردان کو ڈی ایچ کیو کے ائسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے جبکہ جن کے گھر مہمان تھا وہ مکان ڈپٹی کمشنر کی ہدیات پر وارنٹیڈ ہو چکا ہے اوراس گھر کے جن جن مکینوں میں کرونا وائرس کے علامات نہیں ہے وہ تمام اپنے ہی گھر میں ائسولیڈ ہوں گے جبکہ متاثرہ نوجوان کا ٹسٹ آنے تک وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال نوشہرہ کے ائسولیشن وارڈ میں داخل ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر