جندول میں پاک فوج اور انتظامیہ کا مشترکہ عملی مشقوں کا مظاہرہ

جندول میں پاک فوج اور انتظامیہ کا مشترکہ عملی مشقوں کا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول(نمائندہ پاکستان)جندول سب ڈویژن میں کرونا وائرس سے حفاظتی اقدامات اور عوامی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ضلع دیر پائین کے مختلف ہسپتالوں میں پاک فوج اور انتظامیہ نے مشترکہ عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔مشق کے دوران کرونا کے سد باب اور محفوظ رہنے کے طریقے سکھائیں گے،تفصیلات کے مطابق پاک فوج جندول بٹالین کے کرنل ہمیش کی سربراہی میں ہسپتال ثمرباغ کے باہر بازار میں اور اندر حفاظتی مشق کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جندول طارق حسن، ڈی ایس پی جندو ل اعجاز خان،ہسپتال ثمرباغ کے انچارج ڈاکٹر عرفان،کرونا فوکل پرسن ڈاکٹر زکی الدین،شاکر اللہ روغانی،میونسل انتظامیہ کے اکاونٹ ا فسر اعزا ز اللہ، تنظیم تاجران کے صدر سلیم خان،سماجی کارکن اظہار الحق درانی و دیگر بھی موجود تھے۔مشق کے دوران سودا سلف کی خریداری کیلئے کم از کم چھ فٹ فاصلہ رکھنے، ماسک اور گلاوز پہننے، ہاتھ منہ ناک اور چہرے کو نہ لگانے،ہر بیس منٹ بعد سینی ٹائزر سے ہاتھ دھونے،معمولی امراض میں مبتلاء مریضوں بوڑھوں اور بچوں کو ہسپتال نہ لیکر جانے، کرونا کے مشتبہ مریضوں کو الگ رکھ کر ڈاکٹر سے رجوع کرنے،باہر سے آنے والے مریضوں کا معائنہ کرانے کے حوالہ سے آگاہی فراہم کر دی گئیں۔اس موقع پر سماجی کارکن سلیم خان و دیگر نے سپتالوں میں کٹس اور خود حفاظتی آلات کی کمی سمیت دیگر مسائل پیش کئے۔اس موقع پر میڈیاں سے گفتگو کرتے ہوئے کرنل ہمیں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ تا حال دیر لوئر میں کرونا کا کوئی مصدقہ کیس سامنے نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وباء کو روکھنے کیلئے تیزی کیساتھ کام جاری ہے اور یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کا نام خطرناک ممالک کی لسٹ میں شامل نہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج ہر تکلیف میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس اتنا خطرناک نہیں جس انداز سے اسے پیش کیا جاتا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومتی قدامات اور پابندیوں کو خصوصی خیال رکھے اور بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں۔انہوں نے کہا کہ کرونا سے چٹکارا پانے کا واحد ذریعہ اپنے رب سے رجوع کرنا صفائی کرنا اور خود کو گھر کے اندر محفوظ رکھنا ہے۔