کورونا وائرس سے آگاہی، ڈبلیو ایس ایس پی اور پی ڈی اے کا مشترکہ فلیگ مارچ

کورونا وائرس سے آگاہی، ڈبلیو ایس ایس پی اور پی ڈی اے کا مشترکہ فلیگ مارچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) کورونا وائرس سے عوام میں آگاہی پھیلانے اور انہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی جانب راغب کرنے کے لئے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) اور پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے مشترکہ فلیٹ مارچ ک اہتمام کیا جس میں ڈبلیو ایس ایس پی و پی ڈی اے کے حکام اور عملے نے شرکت کی مارچ فیز تھری چوک سے شروع ہو کر امن چوک اور پھر واپس فیز تھری چوک پر ختم ہوا جس کی قیادت سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں اور پی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل وچیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی سید ظفر علی شاہ نے کی، جنرل منیجر آپریشنز ڈبلیو ایس ایس پی ریاض احمد خان، ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن پی ڈی اے اشراف قادر، ڈبلیو ایس ایس پی کے زونل منیجرز، کورونا وائرس سے نمٹنے کی ڈبلیو ایس ایس پی اور پی ڈی اے کی خصوصی ٹیموں کے ارکان شریک ہوئے۔ واک کے دوران فیز تھری چوک سے امن چوک تک کلورین سلوشن اور جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات میاں شکیل احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس پی وپی ڈی اے سمیت تمام سرکاری ادارے کورونا وائرس کے انسداد کے لئے متحرک ہیں، لوگوں کے بچاؤ، سپرے وصفائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں عوام حکومتی لاک ڈاؤن کے احکامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جس کے ذریعے وائرس سے بچاؤ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر، حیات آباد اور ملحقہ علاقوں میں خصوصی ٹیمیں وائرس ک روک تھام کے لئے کلورین سلوشن اور جراثیم کش سپرے کر رہی ہیں، دوران پور قرنطینہ میں ڈبلیو ایس ایس پی کے اہلکار دن رات فرائض انجام دے رہے ہیں،ضلعی انتظامیہ کو بھی ٹیمیں فراہم کر دی گئی ہیں، یونین کونسلوں میں سپرے کا آغاز کر دیا گیا ہے عوام گھروں پر رہیں تاکہ وائرس سے محفوظ ہوں۔ دریں اثناء گھروں، با زارں، دوران پور قرنطینہ، سرکاری دفاتر اور متاثرہ افراد کے گھروں میں کلورین سلوشن اور سپرے مہم جاری رہی، خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عوامی آگہی مہم بھی چلائی جارہی ہے، شہر بھر کے مختلف علاقوں کی مساجد میں بھی سپرے کیا گیا جبکہ مساجد کے پیش اماموں کے ذریعے آگاہی کے لئے ڈبلیو ایس ایس پی ٹیمیں متحرک ہیں۔زون سی کی یونین کونسل 36، اولڈ باڑہ روڈ، افضل آباد، سیلری لین، عثمان لین، فیز تھری چوک سے کے ایف سی، یونین کونسل 34، عزت خان چوک، گلبرگ نمبر ون، النور سٹریٹ، گلبرگ روڈ، شفیق سرائے، یونین کونسل 33، چرخہ خیل، غفار آباد، جان باغ اور ارباب لنڈی وملحقہ علاقوں میں کلورین سلوشن سپرے کیا گیا۔