ایف ڈبلیو ایم سی کے کروناسے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات

ایف ڈبلیو ایم سی کے کروناسے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات

  



فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ایف ڈبلیو ایم سی کی جانب سے ہنگامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ مارکیٹوں میں شہریوں کو خریداری کے دوران مناسب فاصلہ رکھنے کی تلقین کے ساتھ ساتھ دوکانوں کے باہر مناسب فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے چونے سے دائرے بنائے جا رہے ہیں۔گزشتہ روز سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی کاشف رضا اعوان نے آپریشن ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے وزٹ کے دوران ویسٹ ورکرز کے ماسک اور حفاظتی دستانے چیک کیے، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ کرونا کے پھیلاو کی روک تھام کیلئے ہر ممکن حد تک کوششیں جاری ہیں،تمام ویسٹ ورکرز کی صحت اولین ترجیح ہے، شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی سکریپنگ اور کچرے کو بروقت اٹھانے کا کام بھی جاری ہے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ مت پھینکیں۔

ہنگامی اقدامات

مزید : پشاورصفحہ آخر