اسلام آباد، جزوی لاک ڈاؤن کے دوسرے روز مکمل شٹر ڈاؤن

اسلام آباد، جزوی لاک ڈاؤن کے دوسرے روز مکمل شٹر ڈاؤن

  



اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں کرونا وائرس کے باعث جزوی لاک ڈاؤن کے دوسرے روز مکمل شٹر ڈاؤن رہا۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث اسلام آباد میں جزوی لاک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری رہا، تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور نجی دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہی، جزوی لاک ڈاؤن میں صرف میڈیکل سٹورز، دودھ دہی،کھانے پینے کی دکانیں اور تندور رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت ہے، شہریوں کے غیر ضروری گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد ہے،جزوی لاک ڈاؤن میں چھوٹی دکانیں اور ٹھیلے بھی بند رہے جس سے روزانہ کی بنیاد پر کما کر بچوں کا پیٹ پالنے والے حضرات کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

شٹر ڈاؤن

مزید : پشاورصفحہ آخر