کرونا وائرس کا پھیلا ؤ روکنے کیلئے کوئٹہ شہر کو صوبے کے تمام اضلاع سے منقطع کرنے کا فیصلہ

  کرونا وائرس کا پھیلا ؤ روکنے کیلئے کوئٹہ شہر کو صوبے کے تمام اضلاع سے منقطع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان حکومت نے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کوئٹہ کو صوبے کے تمام اضلاع سے منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا، ہزارہ ٹاؤن اور مری آباد کو بھی مکمل سیل کرنے کا پلان بنالیا۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کوئٹہ سے کوئی باہر جائے نہ کوئٹہ آئے، لاک ڈاؤن کے دوران ہزارہ ٹاؤن اور مری آباد کو بھی مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں علاقوں میں بڑی تعداد میں زائرین موجود ہیں، دونوں علاقوں کو بند کر کے سکریننگ کا عمل شروع کیا جائے گا، شہر کے 8 مقامات کو فوری طور پر مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
کوئٹہ