مردان،منگا کے دو کرونا متاثرین صحت یاب

مردان،منگا کے دو کرونا متاثرین صحت یاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ) علاقہ منگا سے تعلق رکھنے والے کرونا وائرس سے متاثرہ 2مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد دونوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا ایم ایم سی کے ترجمان ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایاکہ عالم زیب اور کمال الدین منگا کے رہائشی ہیں اور دونوں افراد کرونا سے جان بحق سعادت خان کے ساتھ عمرہ کرکے آئے تھے دونوں مریض 5دن تک ایم ایم سی میں زیر علاج تھے کرونا وباء کے باعث پاکستان میں پہلی ہلاکت مردان میں ہوئی سعادت خان نامی شخص عمرے سے واپس آنے کے چند دن بعد اس وائرس سے اسپتال میں جان بحق ہواتھا اس علاقے میں اب تک 44افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے مذکورہ دومریضوں کی صحت یابی کے بعد یہ تعداد اب 42رہ گئی وائرس سے متاثرہ افراد مختلف قرنطینہ سنٹرز میں زیرعلاج ہیں دریں اثناء ڈاکٹر جاوید اقبال کاکہناہے کہ شہری سختی سے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کریں تو اس جان لیوا وائرس سے بچا جاسکتاہے انہوں نے کہاکہ خدانخواستہ کسی شہری وائرس سے متاثرہوجائے تو انہیں دوسروں سے الگ تھلگ رہنا چاہئے اور زیادہ تر مریض میں صحت یاب ہونے کے چانسسز ہوتے ہیں۔