مردان میں دفعہ 144 کا نفاذ ڈبل سواری اور اجتماع پر پابندی

مردان میں دفعہ 144 کا نفاذ ڈبل سواری اور اجتماع پر پابندی

  



مردان(بیورورپورٹ) منگا میں کرونا وائرس کی تشویشناک صورت حال کے بعد ضلع بھر میں دفعہ 144نافذکردیاگیا،ڈبل سواری اور دوسے زائد افراد کے اجتماع پر پاپندی عائد کردی گئی،پبلک ٹرانسپورٹ اوردفاتر پہلے سے بند ہیں،شہر میں پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ پلیگ مارچ کیاڈپٹی کمشنر محمد عابد وزیر نے کرونا وباء کی روک تھام کے لئے اقدامات کی عرض سے ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کردیاگیاہے منگا میں لاک ڈاؤن بدستور جاری ہے ڈپٹی کمشنر محمد عابد وزیر نے رابطے پر بتایاکہ متاثرہ علاقے سے اب تک 120افراد کے ٹسٹ بجھوائے جاچکے ہیں جن میں 60کے رزلٹ آنا باقی ہیں انہوں نے کہاکہ شہری حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کریں تو اس وباء پر قابوپایاجاسکتاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر