ڈی آئی جی ٹریفک کریم خان کا مختلف بس سٹینڈز اورمقامات کا دورہ

ڈی آئی جی ٹریفک کریم خان کا مختلف بس سٹینڈز اورمقامات کا دورہ

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی آئی ٹریفک کریم خان نے کرونا وائرس کے تدارک کے لئے ہائی وے ٹریفک پولیس کی طرف سے بین الصوبائی طور پر کئے جانے والے اقدامات کاجائزہ لینے کے سلسلے میں مختلف بس سٹینڈز اور جہگوں کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے ہائی ویز پر مخصوص پوائنٹس پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے موٹر موبائل پٹرولنگ آفیسرز اور ٹیم سے ملاقات کی، ڈی آئی جی کریم خان نے 23 مارچ سے شروع ہونے والے کیمپین میں بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے تمام ہائی وے ٹریفک پولیس یونٹس کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعامات اور توصیفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا، کرونا وائرس کے خلاف شروع ہونے والے مہم کے دوران خلاف ورزی کرنے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے تقریبا 46 عدد گاڑیوں کو بند کر نے کے ساتھ ساتھ دیگر تین سو سے زائد ڈرائیورز پرجرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے.واضح رہے کہ ہائی ٹریفک پولیس کی جانب سے کرونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے حکومتی احکامات کی روشنی میں یہ خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جس کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں اور ڈرائیورز کے لئے خصوصی لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی کی صورت میں ڈرائیورز پر بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر