ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کا تبلیغی مرکز کا دورہ

ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کا تبلیغی مرکز کا دورہ

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کرونا وائرس کی ممکنہ روک تھام کی پیش نظر ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے گزشتہ روز پشاور تبلیغی مرکز کا دورہ کیا،دورے کے موقع پر انہوں نے تبلیغی جماعت کے راہنما سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات کے دوران شب جمعہ کو محدود رکھنے پر اتفاق کیا، وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر شب جمعہ سمیت تمام مصروفیات کو محدود کیا جا رہا ہے، وبائی مرض کے تناظر میں احتیاطی تدابیر اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی تفصیلات کے مطابق کرونا وائس کی ممکنہ روک تھام کی پیش نظر گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے گزشتہ روز پشاور تبلیغی مرکز کا دورہ کیا،دورہ کے دوران ایس ایس پی آپریشن نے تبلیغی مرکز کے راہنماؤں کو کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے حوالے سے اعتماد میں لیا انہوں نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ وبائی مرض کے تناظر میں احتیاطی تدابیر اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے تبلیغی راہنما عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے کام کریں ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ وبائی مرض کے خلاف تبلیغی جماعت کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر