پشاور،گھوڑوں کی ریس پر قمار بازی،11 گرفتار

پشاور،گھوڑوں کی ریس پر قمار بازی،11 گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گھوڑوں کے زریعے ریس لگا کر قمار بازی میں ملوث11ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب اور پشاور سے ہیں،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے داو پر لگی رقم پچاس ہزار روپے اور موٹر سائیکل بھی قبضہ کرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف ریس کے دوران جانوروں (گھوڑوں) کو بے رحمی سے مارنے اور ہجوم کی وجہ سے کروناوائرس ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیاتفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ تصور اقبال کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کچھ افراد گھوڑوں کے زریعے رنگ روڈ پر ریس لگا کر قماربازی میں ملوث ہیں،اطلاع کو مصدقہ جانتے ہو ئے اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کی نگرانی میں ایس ایچ او پشتخرہ کامران خان کو واقع میں ملوث افراد کو گرفتار کر نے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا،ایس ایچ او پشتخرہ کامران خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ پر کارروائی کے دوران 11 قماربازوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب اور پشاور سے ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھوڑوں کے زریعے قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے داو پر لگی رقم پچاس ہزار روپے اور موٹر سائیکل بھی قبضہ کرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان کیخلاف ریس کے دوران جانوروں (گھوڑوں) کو بے رحمی سے مارنے اور ہجوم کی وجہ سے کروناوائرس ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ بھی درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر