اوچ لوئر دیر،کرونا لاک ڈاؤن،مسافروں کو مشکلات

اوچ لوئر دیر،کرونا لاک ڈاؤن،مسافروں کو مشکلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوچ لو ئر دیر (نمائندہ خصوصی)لو ئر دیر‘ کر ونا لاک ڈاؤن لو ئر دیر کو دوسرے اضلاع سے ٹریفک معطل مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناجنرل بس سٹینڈتیمر گرہ میں ہو کا عالم اور اڈہ سنسان رہا اور مسافرخوار ہو نے لگے۔جنرل بس سٹینڈ کو سواریوں کی چھوٹی بڑی گاڑیاں انااور جانا نہ ہو نے کی برابر ہے۔جس کی و جہ سے مسافوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔جبکہ صوبائی حکومت کیجانب سے بین الاضلاعی ٹریفک لاک ڈاؤن کی و جہ سے ضلع دیر لو ئر کے ہیڈ کوارٹرتیمر گرہ بس سٹینڈسے کراچی،لاہور،راولپنڈی،پشاور،مردان،سوات،سمیت اندرون دیر لو ئرکو ٹر یفک بند ہو نے سے جنرل بس سٹینڈ تیمر گرہ میں ہو کا عالم رہا،جبکہ گاڑیوں کی لاک ڈاؤن سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ادھر کرونا لاک ڈاون کی وجہ سے ٹریفک کی معطلی سے جنرل بس سٹینڈکے ٹھیکہ داروں اور ٹرانسپورٹ مالکان کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔