پشاور میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائی،41 گرفتار

پشاور میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائی،41 گرفتار

  



پشاور(سٹی رپورٹر):صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی کے احکامات پر ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد ز بیر کی خصوصی ہدایات پر زیر نگرانی راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ محمد خالد،نعمان عامر واجد علی اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے پشاور میں عوام کی طرف سے مختلف علاقوں سے گرانفروشوں کے خلاف کمپلینٹ سل پر شکایات درج ہونے پر کار روائی کرکے 41افراد کو موقع پر گرفتار کرلیا کار روائی کے دوران شاہی بالا۔کنال روڈ ناصر باغ دلہ زاک روڈ شینواری ٹاؤن یونیورسٹی ٹاؤن کالا منڈی چمکنی اور باڑہ گیٹ میں قصائیوں اٹا ڈیلرز سبزی فروشوں نانبائیوں اور کریانہ اسٹورز کے خلاف کار روائی کی گئی بعض اٹا ڈیلرز سرکاری تھیلے تبدیل کرکے پرائیویٹ باردانہ میں مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے۔ گرفتار افرد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کار روائی عمل میں لائی جائیگی ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے تمام تاجر برادری کو سخت وارننگ جاری کی ھے کہ اس مشکل گھڑی میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے باز رہے اور سرکاری نرخنامہ پر خوراک کی اشیا فروخت کریں قانون سب کے لیے برابر ھے جو بھی شخص سرکاری نرخنامہ سے تجاوز کریگا پہلے مرحلے میں جرمانہ اور جیل کی سزا ہوگی پھر بھی باز نہ آیا تو پھر اس کی کاروبار بند کیا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر