8پولیس افسران کے گریڈ 21 میں ترقی اور تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے پولیس افسران کی گریڈ اکیس میں ترقی کے نو ٹیفکیشن جاری کر دئیے جس کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے 8 افسران کی گریڈ 21 میں ترقی اور تبادلے کئے گئے،ترقیوں کی منظوری سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس میں دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس کے عبدالرزاق چیمہ کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالرزاق چیمہ کی خدمات بلوچستان سے پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں،پولیس سروس کے محمد زبیر ہاشمی کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد زبیر ہاشمی کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی،پولیس سروس کے سلطان علی خواجہ کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سلطان علی خواجہ کو ایف آئی اے میں ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی،پولیس سروس کے فیاض احمد دیو کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض احمد دیو کو حکومتِ پنجاب میں ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی، پولیس سروس کے عبدالخالق شیخ کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالخالق شیخ کو سندھ حکومت میں ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت جبکہ پولیس سروس کے اشتیاق احمد خان کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اشتیاق احمد خان کو خیبرپختونخوا حکومت میں ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی،پولیس سروس کے طارق نواز ملک کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن طارق نواز ملک کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئیں،پولیس سروس کے کیپٹن ریٹائرڈ احسن طفیل کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ احسن طفیل کو پنجاب حکومت میں ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے۔
ترقی و تبادلے