ہنگو، کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات جاری

ہنگو، کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو(بیورورپورٹ)ملک کے تمام علاقوں اور اضلاع کی طرح ضلع ہنگو میں بھی کورونہ وائرس کے خدشات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات جاری ہیں اور حکومتی احکامات پر تمام بازاروں میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ہنگو شہر اور دیگر علاقوں میں مکمل شٹر ڈاؤن چوتھے روز میں داخل ہوگیا اس دوران ہسپتال،میڈیکل سٹورز،کریانہ شاپس اور نان بائی کی دکانیں کھلی ہیں۔لیکن دوکان کے اندر ایک کسٹمر داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ دوسری طرف تمام اشیا روزمرہ استعمال کی کنٹرول ریٹس پر فراہمی کے لیے بھی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ متحرک ہے۔ روزانہ بنیاد پر پرائس چیکنگ کر رہے ہیں انتظامیہ نے بھی دفعہ 144 کے تحت شہر اور ملحقہ جات کے علاقوں میں چار افراد کے اکھٹے ہونے پر بھی پابندی عائد کی ہے جبکہ اس حوالے سے پولیس اور فورسز نے مین شہر اور دیگر شاہراؤں میں فلیگ مارچ کا سلسلہ شروع کیاہے۔ کسی بھی حالات کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیاہے جوکہ ہنگو کے حالات اور بازاروں کو مانیٹر کر رہے ہیں اس کے علاؤہ بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ گزشتہ 5 روز سے بند کر دی گئی ہے۔شہر میں داخلہ راستوں پر اسکیننگ کا عمل بھی جاری ہے۔ محکمہ صحت اہلکاران ہنگو کے قرنطینہ مراکز میں اپنے فرائض سر انجام دینے کے لئے الرٹ کھڑے ہیں۔