خیبر،کرونا وائرس سے بازار سنسان،عوام گھروں میں محصور

خیبر،کرونا وائرس سے بازار سنسان،عوام گھروں میں محصور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر (بیورورپورٹ)کورونا وائر س سے بازاریں مارکیٹس بند ہونے سے لوگ گھروں میں میں محصور،لیکن نہ بجلی نہ پانی اور نہ تھری جی نہ فور جی عوام شدید تکالیف سے دوچار، مسافراور تاجر بھی گھروں کو پہنچ گئے ہیں لیکن چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک گھنٹے کیلئے بجلی ہوتی ہیں جبکہ بعض علاقوں میں دو دن بعد صرف ایک گھنٹے کیلئے ہوتی ہے جس کی وجہ سے پینے کے صاف پانی کی قلت پید اہوگئی ہیں،پہلے چوبیس گھنٹوں میں چھ گھنٹے بجلی ہو تی تھی لیکن گریڈ میں نئے ایس ایس او تعیناتی کے بعد عوام بجلی کی ایک جھلک کیلئے ترس گئے،عمائدین لنڈیکوتل کورونا وائرس کی روک تھام کی پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاون سے مسافر اور کاروبا ری لوگوں سمیت ٹرانسپوٹرز بھی اپنے علاقوں میں پہنچ گئے جبکہ لوگ گھروں میں بند ہو گئے ہیں تاکہ کورونا وائرس کی وباء پھیل نہ سکے ایک طرف لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں تو دوسری طرف لنڈیکوتل میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹیو ب ویل بھی بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام شدید اذیت سے دوچا رہو گئے ہیں بلکہ تھر ی جی اور فور جی کی بند ش سے بھی لوگ کورونا وائرس کی تازہ ترین سمیت ملک میں تازہ ترین صورتحال سے بے خبر ہیں لنڈیکوتل میں چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک گھنٹے کیلئے رات کے وقت بجلی آتی ہیں جس سے گھریلو ضروریات پو ری نہیں ہو تی جبکہ بعض علاقوں میں دودنوں بعد صرف ایک گھنٹے کیلئے آتی ہے جسکی وجہ سے لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ پینے کی صاف پانی کیلئے خواتین دو ر دور جا کر سروں پر پانی لاتی ہے اور گھریلو ضروریات پو ری کرتی ہیں لنڈیکوتل میں لوگوں نے سولر سسٹم لگائیں ہیں جس سے روشنی اور پانی کی ضرورت پو ری کر تی ہیں لیکن کئی دنوں سے بادل اور بارشوں کی وجہ سے سولر سسٹم بھی کام نہیں کر تے اس سے پہلے لنڈیکوتل میں چوبیس گھنٹوں میں چھ گھنٹوں تک بجلی ہو تی تھی لیکن کورونا وائرس کی روک تھا م کی پیش نظر لاک ڈاون کے بعد بجلی مکمل بند ہو گئی ہیں اس سلسلے لنڈیکوتل عمائدین نے بتا یا کہ گریڈ میں تعینات ایس ایس او نے ظلم کی انتہا کر دی ہیں انہوں نے بجلی شیڈول تبدیل کرکے دورانیہ کم کر دی ہیں اس لئے اعلی حکام نوٹس لیں اور انہیں فوری تبدیل کریں اس سلسلے میں لنڈیکوتل گریڈ عملے سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے فون آٹینڈ نہیں کی