میر شکیل الرحمن ضمانت کیس،نیب سے30 مارچ تک جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس سرداراحمد نعیم اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت30مارچ تک ملتوی کردی۔فاضل بنچ نے قراردیا کہ اس گرفتاری کے خلاف میر شکیل الرحمن اوران کی اہلیہ شاہینہ شکیل کی طرف سے الگ الگ دائر درخواستوں کی مشترکہ سماعت کی جائے گی۔ میر شکیل الرحمن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے گرفتاری کے اپنے ہی بنائے ہوئے طریقہ کار کی خلاف ورزی کی ہے،نیب نے بزنس مین کو طلب نہ کرنے کا خود فیصلہ کیا تھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا میر شکیل الرحمن بزنس مین ہیں؟کیا صحافی بھی بزنس مین ہوتے ہیں؟اعتزاز احسن نے جواب دیا کہ میر شکیل الرحمن بزنس مین ہیں اور ایک بہت بڑا گروپ چلا رہے ہیں،عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ میر شکیل الرحمن کے خلاف تحقیقات کس سٹیج پر ہیں، نیب وکیل نے جواب دیا کہ میر شکیل کے خلاف کیس انکوائری کی سٹیج پر ہے۔ عدالت نے میرشکیل الرحمن کے وکیل کوہدایت کی کہ جسمانی ریمانڈ کی نقل درخواست کے ساتھ لف کی جائے،عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30مارچ پر ملتوی کردی۔
میر شکیل کیس