کورونا آگاہی مہم، میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے، کاشف شمیم

  کورونا آگاہی مہم، میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے، کاشف شمیم

  



کراچی (خصوصی رپورٹ)معروف شاعراور کالم نگار کاشف شمیم صدیقی کا موجودہ ملکی صورتحال پر میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ امر باعثِ مسّرت ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی میڈیا عوام کے شانہ با شانہ کھڑا ہے اور اہم ترین آگاہی مہم میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ بحیثیت قوم ہم نے متعدد بار نامصائب حالات کا ہمت اور حوصلے سے سامنا کیا ہے، یہ وقت بھی برداشت، صبروتحّمل اور سمجھدارانہ طرزعمل کا متقاضی ہے۔ بدقسمتی سے خطرناک وبائی مرض نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تاہم صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہے۔حالیہ ملکی حالات کے تناظر میں سیاسی جماعتوں اور اُنکے قائدین کا ذکر کرتے ہوئے کاشف صدیقی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی نوجواں سوچ، ویژن اور فہم و فراست نہ صرف موجودہ وبائی بحران بلکہ دیگر تمام مسائل کے حل میں کلیدی حیثیت کی حامل ہے۔ بحیثیت ِمجموعی پاکستان کے حکومتی،سیاسی اور سماجی ا داروں کی اپنے تئیں کی جانے و الی کوششیں اور اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔ صوبہ سندھ میں مراد علی شاہ، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، ناصر حسین شاہ و دیگر حکومتی عہدیدارا ن مثبت حکمت عملی کے تحت بھر پور کام کررہے ہیں۔ پاکستانی قوم کے نام لکھے گئے اپنے حالیہ کلام "سحر ہونے کو ہے "کے اختتامیہ اشعار کو دہراتے ہوئے شاعرِامن کاشف شمیم صدیقی کچھ یوں گویا ہوئے کہ”نہ مانوں گا میں ہار،ہو چاہے کچھ بھی جائے،دعا ہے اس اندھیری شب کا سویرا، بس اب جلد ہی ہو جائے!

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر