کرونا سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی تعداد، پی آئی اے کا خصوصی فضائی آپریشن منسوخ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ اور شمالی امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش پی آئی اے کا خصوصی فضائی آپریشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت منسوخ کر دی ہے۔ پی ا?ئی اے نے جمعہ اور ہفتہ کے روز ٹورنٹو، لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے خصوصی پروازیں پلان کی تھیں۔پی آئی اے نے مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لیے مسافروں اور کریو کی حفاظت اور صحت مقدم ہے۔مسافر مزید رہنمائی کے لیے پی آئی اے کال سینٹر رابطہ کر کے فضائی آپریشن کی بحالی کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
پی آئی اے