کورونا وائرس سے فکرمند پاکستانیوں کیلئے یوفون کی جانب سے صحت انشورنس متعارف

کورونا وائرس سے فکرمند پاکستانیوں کیلئے یوفون کی جانب سے صحت انشورنس متعارف

  



اسلام آباد(پ ر) پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون نے اپنے صارفین اور انکی دیکھ بھال کو ہمیشہ بنیادی اہمیت دی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بری طرح متاثر ہورہا ہے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

اور ہزاروں پاکستانی اپنے میڈیکل اخراجات کی ادائیگی اور مناسب علاج سے قاصر ہیں۔ اس نازک وقت میں یوفون نے اس اہم مسئلہ کو حل کرنے کے پیش نظر فنانشل سیکورٹی متعارف کرانے کے لئے مائیکرو انشیور کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ یو صحت اپنے صارفین کو پاکستان بھر میں کسی بھی اسپتال میں داخلے کے اخراجات کے لئے مالیاتی تحفظ کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ اس پروڈکٹ کے ذریعے کسی سبسکرائبر کی انتقال کی صورت میں خصوصی مالیاتی کور بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ اسپتال میں یومیہ بنیادوں پر داخلے کے لئے زیادہ سے زیادہ اخراجات کی حد 10 ہزار روپے (ڈائمنڈ پلان) تک میسر ہے جبکہ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) کی یومیہ حد 20 ہزار روپے (ڈائمنڈ پلان) تک ہے۔ یو صحت اس نازک موقع پر اپنے صارفین میں اسپتال کے بلوں کی ادائیگی کی فکر کا خاتمہ کرکے انہیں فراخدلانہ تعاون پیش کررہا ہے۔ اس میں اسپتال میں داخلے کے لئے 30 راتوں کا مالیاتی کور قابل ادائیگی ہے جس میں یومیہ بنیادوں پر سہولت کی حد 1 ہزار روپے (سلور پلان) سے 10 ہزار روپے (ڈائمنڈ پلان) تک کے درمیان ہے جبکہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں یومیہ بنیادوں پر سہولت کی حد 2 ہزار روپے (سلور پلان) سے لیکر 20 ہزار روپے (ڈائمنڈ پلان) پر محیط ہے۔ وفون کے پاکستانی صارفین اور 18 سال کی عمر سے لیکر 70 سال سے کم عمر کے حامل صارفین قابل اطلاق سبسکرپشن فیس کی ادائیگی پر یو صحت کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ صارفین کے لئے سبسکرپشن کا عمل انتہائی آسان بنایا گیا ہے۔ پری پیڈ صارفین کو اپنی یوفون سم سے *6070# ڈائل کرنا ہوگا اور یو صحت کا انتخاب کرنا ہوگا۔ یوفون سسٹمز میں رجسٹریشن فعال ہونے پر ادائیگی کا عمل شروع ہوجائے گا اور سروس فعال ہوجائے گی۔ یوصحت سلور پلان کے تحت یومیہ سبسکرپشن چارجز 1.79 روپے ہیں۔ ہر مرحلے پر صارفین کو ایس ایم ایس نوٹیفکیشنز بھی بھیجے جائیں گے۔ یو صحت کی شرائط و ضوابط یوفون کی باضابطہ ویب سائٹ (www.ufone.com)پر موجود ہیں۔ انشورنس کرانے کے بعد کسی نقصان کی صورت میں صارفین مختلف ذرائع سے ہمیں آگاہ کرسکتے ہیں، جن میں یو صحت کی ہیلپ لائن (051-8466670)اور یوفون کی ہیلپ لائن 333 پر کال کی جاسکتی ہے یا پھر اس ای میل (helpdesk.pakistan@microensure.com) پر تفصیلات ارسال کی جاسکتی ہیں۔ اس مشکل وقت میں یوفون لوگوں کو ہر ممکن طریقے سے مسلسل سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں لوگوں کی بڑی تعداد شدید مالی دباؤ کی وجہ سے صحت کی انشورنس سے محروم ہے۔ یو صحت کا عزم ہے کہ آسان انشورنس آپشنز پیش کرکے لوگوں پر مالی بوجھ میں کمی لائی جائے۔ یوفون کی جانب سے یہ پروگرام پاکستانیوں کو کم قیمت میں صحت کی سہولت کی فراہمی کے عزم کا اظہار ہے کیونکہ وہ انہیں اپنی یو فیملی کا حصہ سمجھتا ہے۔ جیسے جیسے ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین بڑھ رہے ہیں، لوگوں میں اس بیماری سے متعلق خدشات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ ایسی سہولت کی فراہمی پر توجہ دی جائے جس کے ذریعے انہیں جرات مندانہ انداز سے اس بیماری سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔

انشورنس

مزید : ملتان صفحہ آخر