ریلیف پیکیج میں طاقتور طبقات کو نوازا گیا‘ مخدوم احمد محمود

ریلیف پیکیج میں طاقتور طبقات کو نوازا گیا‘ مخدوم احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم و چیف کوواڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاھین نے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا کہ حکومت کی 19 ماہ کی(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

کارکردگی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے آج پاکستان سمیت دنیا کرونا وائرس سے خوفزدہ ہے اس موقع پر مزدور کسان ہاری یہ وہ طبقات ہیں جو سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں پہلے بھی یہ طبقات کسمپرسی کی حالت مین زندگی بسر کر رہے تھے رہی سہی کسر ان موجودہ حالات نے نکال دی آج غریب کے گھر میں چولہا نہیں جل رہا لیکن وزیراعظم پاکستان ریلیف پیکج کے نام پر بھی ان طبقات پر رحم کھانے کے بجائے مذاق بنا رہے ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم نے ریلیف پیکج میں مزدوروں کے نام پر طاقتور طبقات کے مفادات کو اولیت دی ہے، محنت کش طبقہ اس وقت کئی طبقات پر مشتمل ہے ایک طبقہ ایسا ہے جو ریاست کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمتوں پر مستقل ہیں جن کے حقوق کو ملک کے آئین اور لیبر قوانین کے تحت تحفظ فراہم کیا گیاہے، دوسرا طبقہ ہے جن کی ملازمتیں کنٹریکٹ پر ہیں ان کو کنٹریکٹ کے تحت ویجز اور مراعات ادا کی جاتی ہے جو کہ مشکل وقت میں اپنے خاندان کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتا، تیسرا طبقہ ہے ڈیلی ویجز کا جن کو دہاڑی کی بنیاد پر تنخواہ ادا کی جاتی ہے ان کو چھٹی کے دن کی بھی تنخواہ ادا نہیں کی جاتی چوتھا طبقہ وہ ہے جس میں تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ کے ذریعے ورکرز کو ملازمتوں پر رکھا جاتا ہے ان کی تنخواہ ٹھیکیدار کو ادارے ادا کرتے ہیں اس میں سے آدھی تنخواہ ٹھیکیدار اپنی جیب میں ڈال لیتے ہیں اور ورکرز کو کم سے کم ویجز بھی ادا نہیں کئے جاتے سوشل سیکورٹی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کی مراعات سے بھی محروم ہیں اور پانچواں طبقہ ہے دہاڑی دار مزدور جو روزانہ کی بنیاد پر مزدوری تلاش کرتا ہے جس کی وزیراعظم مسلسل بات تو کررہے ہیں لیکن ریلیف پیکج میں ان محنت کشوں کو نطر انداز کرنا بہت بڑا ظلم ہے۔
احمد محمود