ناصر شاہ کاپاکستان رینجرز اور پولیس کے مجاز اتھارٹی سے رابطہ

ناصر شاہ کاپاکستان رینجرز اور پولیس کے مجاز اتھارٹی سے رابطہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات، ہاؤ سنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ، مذہبی امور، جنگلات و جنگلی حیات سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس کے اعلی افسران سے رابطہ کیا اور صحافیوں اور لازمی سروس کے حامل سرکاری ملازمین کے ساتھ ان کے ناروا طرز عمل اور رویہ پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اطلاعات سندھ نے پاکستان رینجرز اور پولیس کے مجاز اتھارٹی کو صحافیوں کے معاملے سے آگاہ کیا اور اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔رینجرز اتھارٹی، سندھ پولیس نے صوبائی وزیر کو صحافی برادری کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صحافی بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اسی طرح قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اور لازمی سروسز سے متعلق ملازمین اپنے دفتر کا کارڈ اور شناختی کارڈ بھی اپنے ہمراہ رکھیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے یہ بھی بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنی ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ ہم آزادی اظہار پر یقین رکھتے ہیں اور صحافیوں کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدیت کی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر