فیصل آباد، ڈکیتی چوری کی32 وارداتیں، ڈاکوؤں نے ڈولفن اہلکار کو چھرا گھونپ دیا

فیصل آباد، ڈکیتی چوری کی32 وارداتیں، ڈاکوؤں نے ڈولفن اہلکار کو چھرا گھونپ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آباد میں لاک ڈاؤن کے باوجود ڈکیتی‘راہزنی اور وری کی 32وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے کی نقدی 10تولے سے زائد طلائی زیورات‘ ایک ٹریکٹر ٹرالی 7موٹر سائیکل‘لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے اس دوران ایک واردات میں نامعلوم ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر ڈولفن پولیس کے اہلکار کو خنجر کے وار کر کے زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق منصور آباد کے علاقہ کینال روڈ پر ڈولفن اہلکار سمیع اللہ کو نامعلوم ڈاکوؤں نے نقدی وغیرہ چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر خنجر کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ جعفر سے ایک لاکھ روپے کی نقدی‘ مدثر اور احمد سے نقدی موٹر سائیکلیں عمر‘ عدیل‘ فقیر حسین‘ آفتاب‘احمد‘ ظہیر‘ ناصر‘ عباس‘ فہیم‘ غلام فرید‘ عقیل اور نواز سے نقدی‘ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ ابوذر کے گھر سے تین تولے طلائی زیورات شان کے گھر سے ایک لاکھ روپے‘ پانچ تولے طلائی زیورات قیمتی سامان اسد‘اشفاق کے گھروں سے نقدی و طلائی زیورات‘ عامر کی فیکٹری سے کپڑا‘یاسر کی ورکشاپ‘ اویس کے دو جانور‘نوید‘ شبیر اور نصیر کی دکانوں سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان‘ذوالفقار کے دفتر سے دو لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز‘ رب نواز کی ٹریکٹر ٹرالی‘عرفان‘ سلیم‘ دانش‘ندیم اور اعجاز کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔
ڈکیتی وارداتیں