کراچی،میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی،میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں جمعرات کو بھی وقفے وقفے سے بارش جاری رہی،جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کوناگن چورنگی، ناظم آباد، گلشن اقبال، آئی آئی چندریگر روڈ،برنس روڈ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی،جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔بارش شروع ہوتے ہی بارش مختلف سڑکوں پر کئی موٹرسائیکل سوار پھسل کر زخمی بھی ہو گئے۔محکمہ موسمیات نے کئی روز قبل ہی شہرِ قائد میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 22اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا۔شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں 12کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد رہا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر