سروسز ہسپتال کی او پی ڈی میں کرونا سنٹر کا افتتاح

سروسز ہسپتال کی او پی ڈی میں کرونا سنٹر کا افتتاح

  



لاہور(جنرل رپورٹر) سروسز ہسپتال کی اوپی ڈی کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے فعال کر دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال انتظامیہ نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر او پی ڈی بلاک میں کورونا سنٹر قائم کریا گیاہے، پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد کے ہمراہ کورونا سنٹر کا افتتاح کر دیا، کورونا سنٹر میں 24 گھنٹے زکام، بخار اور کھانسی کے مریضوں کو علاج فراہم کیا جائے گا، آوٹ ڈور کی سہولت بھی او پی ڈی بلاک میں قائم سنٹر میں میسر ہوگی۔ اس کے علاوہ او پی ڈی کورونا کے کنفرم مریضوں کو داخل کرنے کیلئے وارڈ بھی قائم کیا گیا ہے جس میں ابتدائی طور پر 100 بستروں کی گنجائش رکھی جارہی ہے،۔

جس کو مزید بڑھا کر 200 بیڈز تک لے جایا جائے گا، کورونا سنٹر میں مشتبہ مریضوں کیلئے آئسولیشن رومز بھی تیار کئے گئے ہیں اور زیادہ علیل مریضوں کیلئے ایچ ڈی یو بھی بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ کورونا سنٹر میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور تمام طبی عملے کو حفاظتی کٹس فراہم کی گئی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1