لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا،خواجہ عامر رضا

  لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا،خواجہ عامر رضا

  



لاہور(پ ر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ عامر رضا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا،کیونکہ دوسرے ممالک میں لاک ڈاؤن کے ذریعے وائرس پر قابو پانے میں موثر مدد ملی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا سب کو غریب بہن بھائیوں کا خیال رکھنا ہوگا،صاحب حیثیت افراد کو اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ ان کا کوئی بھائی اور اس کی فیملی بھوکی تو نہیں سو رہی۔

 ۔انہوں نے کہا کہ آج ایک قوم بننے کا وقت ہے خدارا حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے کا خاص خیال رکھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1