حکومت کی غیر سنجیدگی قوم پر عیاں ہو گئی،عزیز الرحما ن چن
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت کی غیر سنجیدگی پوری قوم پر عیاں ہو چکی ہے جب بھی قومی اتحاد کا وقت آیا عمران نیازی نے انتشار پیدا کیا۔ عمران خان کا پارلیمانی کانفرنس سے فرار سوالیہ نشان ہے۔ وزیر اعظم میں لاک ڈاون اور کرفیو کے فرق کی تمیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مشکل حالات میں ہمیشہ ملک و قوم کے مفادات کو مقدم رکھا ہے حکومت کی نااہلیوں کے باوجود پیپلز پارٹی عوام کے وسیع تر مفادات میں غیرمشروط تعاون کرنے کے لئے تیار ہے کارونا سے نجات ہی اس وقت ترجیح ہونی چاہیے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے اور پوری قوم کو متحد کرنے اور اس آفت سے نجات دلانے کے لئے اقدامات کرے۔